چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو اردن کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

پاکستان اردن سے باہمی فوجی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، جنرل ندیم رضا

ہفتہ 12 جون 2021 22:40

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو اردن کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اردن کے ہم منصب میجرجنرل یوسف احمد سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل ندیم رضا کو اردن کے اعلیٰ فوجی اعزاز آرڈر آف ملٹری میرٹ آف فرسٹ گریڈ سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اردن کے سرکاری دورے پر پہنچے ، جہاں جنرل ندیم رضا نے اردن کی ہم منصب میجرجنرل یوسف احمد سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اورعلاقائی سیکیورٹی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سی باہمی تعاون اورتعلقات کومزیدفروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا گیا ،جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اردن سی باہمی فوجی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

اردن کے عسکری سربراہ میجر جنرل یوسف احمد نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔جنرل ندیم رضا کو تقریب میں اردن کے اعلیٰ فوجی اعزاز آرڈر آف ملٹری میرٹ آف فرسٹ گریڈ سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے اردن کی اسپیشل آپریشن ٹریننگ سینٹرکادورہ کیا اور انسداددہشتگردی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔