ای ایجوکیشن کے حوالے سے سعودی عرب دنیا کے چاربہترین ممالک میں شامل

یہ سب کچھ اس لیے ممکن ہوسکا کیونکہ ای ایجوکیشن کے شعبے کو قیادت سے لامحدود تعاون ملا ہے،سعودی وزیرتعلیم

اتوار 13 جون 2021 12:50

ای ایجوکیشن کے حوالے سے سعودی عرب دنیا کے چاربہترین ممالک میں شامل
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) کرونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بھر میں ای تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگیا، سعودی عرب اس حوالے سے 4 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا کہ یونیسکو نے سعودی عرب کو ای ایجوکیشن میں دنیا کے 4 مثالی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

وزیر تعلیم ای ایجوکیشن نیشنل سینٹر کونسل کے ساتویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ یونیسکو نے جن 4 ممالک کو ای ایجوکیشن میں دنیا کا مثالی ملک قرار دیا ہے ان میں جنوبی کوریا، سعودی عرب، چین اور فن لینڈ ہیں۔سعودی وزیر تعلیم نے کہا کہ سعودی عرب کو ای ایجوکیشن میں دنیا کے بیشتر ملکوں پر برتری حاصل ہے۔انہوں نے ای ایجوکیشن کے حوالے سے مملکت میں ریکارڈ پر آنے والی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ اس لیے ممکن ہوسکا کیونکہ ای ایجوکیشن کے شعبے کو قیادت سے لامحدود تعاون ملا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر نے مزید کہا کہ ای ایجوکیشن اب تعلیمی شعبے کا ایک حصہ بن گئی ہے۔ای ایجوکیشن آرگنائزیشن او ایل سی نے سعودی عرب میں کرونا وبا کے دوران مملکت میں ای ایجوکیشن کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا ریکارڈ تیار کیا ہے، انٹرنیشنل تعلیمی تنظیموں کی شراکت سے یہ رپورٹ جلد شائع کی جائے گی۔