حماس کی امریکی رکن کانگریس الھان عمر کے متنازع بیان کی شدید مذمت

الھان عمر نے فلسطینی مزاحمت کو اسرائیل کے خلاف جرم قراردیکر ظالم اور مظلوم کو ایک صف میں لاکھڑاکیا ہے،بیان

اتوار 13 جون 2021 14:20

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے امریکی ایوان نمائندگان کی رکن محترمہ الہان عمر کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے مظلوم اور ظالم کو ایک صف میں کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ الھان عمر کا مظلوم اور جلاد کو ایک صف میں کھڑا کرنا خود ایک بڑا ظلم ہے۔ ان کا اس نوعیت کا بیان حیران کن ہے۔

الھان عمرنے فلسطینی قوم کی آئینی مزاحمت کو اسرائیلی ریاست کی فلسطینی قوم کے خلاف جاری جارحیت کے مترادف قرار دے کر فلسطینی قوم کو سخت مایوس کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ الھان عمر نے فلسطینی مزاحمت کو اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور افغانستان میں امریکی فوج کی جارحیت کے برابر قرار دے کر ظالم اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑاکیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تحریری بیان میں حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے ایک رکن باسم نعیم نے انصاف کے دفاع اور دنیا بھر میں مظلوموں کے حقوق میں محترمہ الہان عمر کے موقف جماعت کے موقف کی وضاحت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور حماس الھان عمر کے امریکی سیاست میں کردار کو سراہتے ہیں مگر ان کے ایک حالیہ بیان نے فلسطینی قوم کو سخت مایوس کیا ۔

باسم نعیم نے اشارہ کیا کہ فلسطینی عوام سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے صیہونی ریاست کے تسلط کے تحت زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس دوران انھیں بہت زیادہ تکلیفیں اٹھانا پڑیں۔ان کے خلاف انتہائی گھنانے جرائم کا ارتکاب ہوا۔ ان عشروں کے دوران وہ اپنی جدوجہد آزادی کی جنگ میں ثابت قدم رہے۔ آزادی ، تمام مواقع کے پیش نظر بہت لچک دکھائی اور حصول کے لیے بہت زیادہ قیمتیں ادا کیں۔لیکن دوسری طرف صہیونی ریاست نے تمام بین الاقوامی قراردادوں پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔