فیصل آباد، تل کے کاشتکاروں کو زیادہ بارش والے علاقوں میں مون سون شروع ہونے تک وٹوں پرکاشت کی ہدایت

پیر 14 جون 2021 13:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) محکمہ زراعت نے تل کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ  زیادہ بارش والے علاقوں میں مون سون شروع ہونے تک وٹوں پر فصل کی کاشت  کریں اور کاشت کیلئے درمیانی میرا سے بھاری میرا زمین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت ہو کا انتخاب کیا جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نےکہا کہ تل کی فصل ایک انتہائی اہم اور نقد آور فصل ہے جس کی کاشت سے متعلقہ کاشتکار بھاری مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تل کی کاشت سے پہلے 2سے 3 مرتبہ ہل چلا کر پہلے زمین کو نرم اور بعد میں سہاگہ دے کر زمین کو اچھی طرح تیار کرلینا چاہئے کیونکہ جب تک زمین اچھی طرح تیار نہیں ہو گی اس وقت تک بیج کا مناسب اگاؤ بھی ممکن نہیں  ہو گا جس سے مطلوبہ پیداوار کے حصول میں مشکلات کاسامناکرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :