ضلع اوکاڑہ میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم 14 سے 26جون تک جاری رہے گی ، ڈپٹی کمشنر

پیر 14 جون 2021 16:55

رینالہ خورد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے  نے کہا ہے کہ  ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکو ں کی خصوصی مہم میں 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے تمام بچوں کے لئے انتہائی اہم اور اہمیت کی حامل ہے،  ٹائیفائیڈ ایک مہلک مرض ہے جس سے بچوں کو بچانے اور ان کی صحت کو بر قرار رکھنے کے لئے ٹائیفائیڈ کی ویکسی نیشن از حد ضروری ہے ، ضلع اوکاڑہ میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم 14جون سے 26جون تک جاری رہے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں محکمہ صحت نے خصوصی کاؤنٹر بنائے جہاں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے بتایا کہ26جون تک جاری مہم کے دوران 224آؤٹ ڈور ٹی میں، شہری یونین کونسلوں میں 26مقامات پر فکسڈ ٹی میں 250اسسٹنٹ 500سوشل موبلائزرزٹی میں حصہ لے رہی ہیں،  اس مہم کے دورا ن 3لاکھ 63ہزار 92بچوں کو حفاظتی ویکسئین لگائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر   نے کہا حکومت بچوں کی صحت کے معاملات کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہے اور اس سلسلہ میں تمام سرکاری ادارے اپنی ذمہ داریوں کو فرض سمجھ کر ادا کریں ، کسی بھی ادارہ کی جانب سے کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :