آج سندھ کے اصل وزیراعلی کا نام بھی سامنے آچکا ہے حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ تین دن امریکا میں یونس میمن سے شاید ہدایات لینے گئے تھے،رہنما تحریک انصاف

پیر جون 20:36

آج سندھ کے اصل وزیراعلی کا نام بھی سامنے آچکا ہے حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا وزیراعلی نے آج بھی چیخ چیخ کر بڑی بڑی باتیں کی ہیں، وزیر اعلی نے کہا کہ نالے نالے کرنے والے نالوں میں بہہ جائیں گے، وزیر اعلی صاحب پچھلے سال آپ نے آدھے کراچی کو نالوں میں بہادیا تھا، نالوں کی صفائی کا کام این ڈی ایم کا تھا وہ تو جاری ہے، 38 نالے جو سندھ حکومت نے بنانے تھے وہ نہیں بناسکے، آج چیف جسٹس نے بھی کہہ دیا کہ سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے، آج سندھ کے اصل وزیراعلی کا نام بھی سامنے آچکا ہے، یہاں مختلف ادوار میں مختلف لوگ باختیار ہوتے ہیں، ٹپی سے شروع ہونے والی کہانی اب سیٹھ یونس میمن تک آچکی ہے، آج سندھ میں یونس میمن کا راج ہے مراد علی شاہ ربڑ اسٹمپ ہیں، لگتا ہے مراد علی شاہ تین دن باہر یونس میمن سے ہدایت لینے گئے تھے، مراد علی شاہ نے آج بھی نفرت اور الزام تراشی کی کوشش کی ہے، سندھ کی عوام پر جتنا پیسہ لگانا ہوگا ہم لگائیں گے، کل بجٹ میں دیکھ لیں گے آپ نے 13 سال میں کیا گل کھلائیں ہیں۔

(جاری ہے)

13 سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔