سعودی علاقے الاحسا میں بوسیدہ مکان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے گئے

یہ بوسیدہ مکان 350 مربع میٹر پر مشتمل ہے جس کے مالک محمد بن عبداللہ الشعبی تھے

منگل 15 جون 2021 11:35

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سعودی عرب کے جنوب مشرقی علاقے الاحسا میں ایک خستہ حال اور بوسیدہ مکان کی دیواروں پر مقامی فنون لطیفہ، ثقافتی نمونوں اور آرٹ کے منفرد نمونے تیار کرکے مکان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔ بوسیدہ مکان کی دیواروں پر بنائے جانے والے نقوش نے اسے ازمہ رفتہ کے مکاناتوں میں منفرد اور ممتاز بنا دیا۔

اس حوالے سے العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ایک مقامی ٹوریسٹ گائیڈ عبدالعزیز العمیر سے ملاقات کی جنہوں نے الاحسا کی النعاثل کالونی میں واقع اس منفرد مکان میں کی جانے والی نقش کاری کی تفصیلات بیان کیں۔انہوں نے بتایا کہ مکان کے بوسیدہ ہونے کے باوجود اس کی دیواروں پر 100 سے زاید مختلف اشکال کے نقوش بنائے گئے جن میں مقامی فنون لطیفہ کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

گھر کی خستہ حالت کے باوجود الاحسا کی ثقافتی علامتوں کی سجاوٹ شاندار اور تخلیقی رہی کام سے بھرپور کوشش ہیجس نے الاحسا کے ثقافتی تنوع کو ایک پرانے مکان کی دیواروں پر زندہ کرکے فنون اور آرٹ کے ساتھ مقامی لوگوں کی محبت کا ثبوت پیش کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں العمیر نے کہا کہ مکان کی دیواروں پربنائے جانے والے نوشتہ جات اور نقوش کی اقسام مختلف ہیں۔

انہیں انتہائی مہارت اور محنت سے تیار کیا گیا۔ ان نقوش میں مچھلی ، زاویہ گلاب ، زنجیر ، ستارہ ، کھجور کا درخت ، ستارہ ، لال ٹین نمایاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ بوسیدہ مکان 350 مربع میٹر پر مشتمل ہے جس کے مالک محمد بن عبداللہ الشعبی تھے۔ عرب ٹی وی کو سب سے پہلے اس مکان اور اس کی دیواروں پر کی گئی نقش کاری کا علم ٹویٹر کے ذریعے شائع کی جانے والی تصاویر سے ہوا۔ العمیرنے بتایاکہ اس کی رہائش اس کالونی میں واقع ہے جہاں تاریخی آرٹ کا یہ منفرد نمونہ تیار کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :