کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی ھوتے ہی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہیمبرگ شہر امڈایا

11 جون 1991 میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کی وجہ سے شہید ھونے والے 30 شہداء کی یاد میں جرمنی بھر کے مساجد میں دعائےمغفرت کرائی گئی

Mateeullah مطیع اللہ منگل 15 جون 2021 12:02

کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی ھوتے ہی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) 11 جون 1991 میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کی وجہ سے شہید ھونے والے 30 شہداء کی یاد میں جرمنی بھر کے مساجد میں دعائےمغفرت کرائی گئی ۔

جبکہ جی سیون کانفرنس کے موقع پر تحریک کشمیر کی جانب سے ہیمبرگ شہر کے مرکز میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ کا اہتمام تحریک کشمیر ہیمبرگ نے کیا جس میں پاکستانی سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں ، مساجد کے علماء اور کیمونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

مقررین نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں سمیت دنیا بھر کے انسانی حقوق تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیرمیں جاری انسانیت سوز مظالم کو بند کروانے اور کشمیریوں کوحق خوداردیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)



 تحریک کشمیر جرمنی کی جانب سےجرمنی بھر کے مختلف شہروں میں ہنور، اسٹوٹگارٹ، ڈریسڈن اور برلن میں
 شہدائے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے لیے خصوصی دعائیں کرائی گئی  انڈیا کی ظلم و بربریت کے خلاف صرف آواز بلند کی گئی۔

جرمنی بھر کےمساجد میں خصوصی دعاوں کے لیے صدر تحریک کشمیر ہیمبرگ ریاض گھمن ، رانا عامر محمود ،چوہدری طارق ،شیخ شہزاد ، فرید شاہ،راؤحسیب ،حافظ عظیم  ،محمد اقبال ،جاوید اقبال طارق محمود  ،شاہد بھائی سید شاہد، مولانا حافظ عبدالغفور، نصیر وارثی اور رانا ثاقب خالد ، عاشق علی ۔

عاطف بٹ ۔ لالا شبیر ۔ عثمان علی ۔ بلال چوہدری ۔ راجہ تنویر ۔ فصیل ۔ راجہ شعیب ۔ شاروز ۔ فصیل علی نے مختلف شہروں میں تحریک کشمیر کا پیغام پہنچایا

اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جی سیون کانفرنس کے موقع پر دنیا کے انسانی حقوق کی تنظمیوں اور جی سیون ممالک کے سربراہان سےمطالبہ کہ کشمیر کے غیور انسانوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے انہیں خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرتے ھوئے بھارتی مظالم رکوائے۔