ایف آئی اے کا نوٹس ابھی شہباز شریف کو ملا نہیں خبروں کی زینت بن گیا ،یہ ایف ائی اے نیازی گٹھ جوڑ کا دیا گیا نوٹس ہے،مریم اور نگزیب

جن مافیاز سے ڈاکہ ڈلوایا گیا ان کو این ار او دیدیا گیا ہے، عمران خان کی ناراضگی عوام کے مسائل بتانے پر ہے، حکومت تحریری معاہدہ کرنا چاہتی تھی عمران خان کی تقریر میں اپوزیشن احتجاج نہ کرے،شہباز شریف کو ایف ائی اے کا نوٹس معاہدہ کو تسلیم نہ کرنے پر دیا گیا، ترجمان (ن)لیگ

منگل 15 جون 2021 16:22

ایف آئی اے کا نوٹس ابھی شہباز شریف کو ملا نہیں خبروں کی زینت بن گیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا نوٹس ابھی شہباز شریف کو ملا نہیں خبروں کی زینت بن گیا ،یہ ایف ائی اے نیازی گٹھ جوڑ کا دیا گیا نوٹس ہے،جن مافیاز سے ڈاکہ ڈلوایا گیا ان کو این ار او دیدیا گیا ہے، عمران خان کی ناراضگی عوام کے مسائل بتانے پر ہے، حکومت تحریری معاہدہ کرنا چاہتی تھی عمران خان کی تقریر میں اپوزیشن احتجاج نہ کرے،شہباز شریف کو ایف ائی اے کا نوٹس معاہدہ کو تسلیم نہ کرنے پر دیا گیا۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایف ائی اے کا نوٹس ابھی شہباز شریف کو ملا نہیں خبروں کی زینت بن گیا ہے،یہ ایف ائی اے نیازی گٹھ جوڑ کا دیا گیا نوٹس ہے،یہ اس لئے ہوا کہ عمران خان صاحب ناراض ہیں۔

(جاری ہے)

انہونے کہاکہ ایف ائی اے نیازی گٹھ جوڑ کا نوٹس اس نارضگی کا نتیجہ ہے،جن مافیاز سے ڈاکہ ڈلوایا گیا ان کو این ار او دیدیا گیا ہے،خ عمران خان کی ناراضگی عوام کے مسائل بتانے پر ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت تحریری معاہدہ کرنا چاہتی تھی کہ عمران خان کی تقریر میں اپوزیشن احتجاج نہ کرے،شہباز شریف کو ایف ائی اے کا نوٹس اس معاہدہ کو تسلیم نہ کرنے پر دیا گیا،شہباز شریف اپکے جھوٹے اور جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں گے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزراء اور کرایے ترجمان آج مشکل میں ہیں ،عمران خان نے حکم دیا ہے کہ شہباز شریف کو تقریر نہ کرنے دی جائے،عمران خان صاحب بجٹ تقریر کے دوران لگنے والے نعروں پر بہت غصہ میں ہیں ،اپوزیشن نے احتجاج کیا کیونکہ عوام دشمن بجٹ ہے،یہ عمران صاحب کی اے ٹی ایمز ،مافیاز اور کارٹلز کا بجٹ ہیے انہوںنے کہاکہ اطلاعات ہیں ترجمان اور وزراء کو اجلاس ہوا ہے اور کابینہ کا ایجنڈا ہے شہباز شریف کو تقریری نہیں کرنے دینا ،ایوان میں کرائے کے ترجمانوں، وزراء اور اراکین کا بدتمیزی کا مقابلہ ہوگا کیونکہ عمران صاحب ناراض ہیں،بد تمیز بریگیڈ کا قومی اسمبلی میں تماشہ ہوگا،جو جتنی بدتمیزی کرے گا وہ اپنی وزارت کے ساتھ رہے۔

انہوںنے کہاکہ عوام کو بتایا جائے گا کس طرح عوام سے دشمنی کی جارہی ہے۔