ضلع چکوال میں ساڑھے نو لاکھ افراد کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کیا جائیگا،کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم
اب تک ایک لاکھ ستائیس ہزار افراد مفت حفاظتی ویکسی نیشن کی سہولت حاصل کر چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر چکوال
منگل 15 جون 2021 20:46
(جاری ہے)
۔۔۔ ہر فرد کے لئے ویکسین" کے بینر تلے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس میں علمائے کرام و اکابرین سمیت ضلعی امن کمیٹی کے اراکین ، وکلائ ،انجمن تاجران و میڈیا کے نمائندگان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر سعادت علی خان و دیگر افسران ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران ، این جی اوز ، ٹائیگر فورس اور سول سوسائٹی کے مختلف شعبوں کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کورونا ویکسین کے بارے میں زیرِ گردش افواہوں کو قطعی طور پر گمراہ کن قرار دیا اور عوام الناس سے کہا کہ وہ بے بنیاد افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے قائم کردہ قریبی ویکسی نیشن مراکز سے پہلی فرصت میں کورونا کے خلاف حفاظتی ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے شرکائے سیمینار کو تاکید کی کہ کورونا ویکسی نیشن کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے والوں کی بلا جھجک نشاندھی کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور سو فیصد ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس سے سو فیصد بچاؤ کی ضامن ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن نے سیمینار کے اغراض و مقاصد کی تفصیل پر روشنی ڈالتے ہوئے کورونا ویکسین کی اہمیت و ضرورت اور فوائد کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے لوگوں کو کم از کم وقت میں سہولت فراہم کر رہے ہیں اور تمام سینٹرز پر حسبِ طلب ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔ سیمینار سے مولانا عبدالحلیم نقشبندی ،بزرگ شہری چوہدری محمد علی ، ملک طارق محمود ایڈووکیٹ اور ملک محمود آف منارہ سمیت ضلعی امن کمیٹی کے معزز اراکین نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.