گائوں مولھن سے اغوا شدہ دو لڑکے بازیاب،ملزمان فرار

منگل 15 جون 2021 22:37

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) نواحی علاقہ ٹھاروشاہ تھانہ کی حدود گائوں مولھن سے اغوا شدہ دو لڑکے بازیاب،ملزمان فرار ،50 لاکھ روپے تاوان طلب کیاگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مسمات نسیم اختر نے ٹھاروشاہ تھانہ پہنچ کر بتایا کہ؛ میرا 12 سالہ بیٹا غلام عباس ولد غلام رسول اور رشتیدار 22 سالہ ولید ولد عبیداللہ کو ملزم مرید خاصخیلی اور ان کے ساتھیوں نے تیتر کے دینے کے بہانے بلوا کر اغوا برائے تاوان کیا ہے، اور اب ہم سے 50 لاکھ تاوان کی ڈمانڈ کر رہے ہیں، اور کہتے ہے کہ 50 لاکھ نا دینے کی صورت میں مذکورہ لڑکوں کو بڑا نقصان پہچایا جائیگا،ایسی اطلاع کے بعد ایس ایس پی نوشھروفیروز الطاف حسین لغاری نے مذکورہ لڑکوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے، سب ڈویزنل پولیس آفیسر نوشھروفیروز سٹی اعجاز علی میمن، ایس ڈی پی او بھریا عبدالستار اجن اور انچارج سی آئی اے یار محمد رند کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیں ،ایس ایس پی نوشھروفیروز الطاف حسین لغاری کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم نے انفارمیشن ٹیکنالاجی کی مدد سے بھریا روڈ کی حدود نیئر ٹیل شاخ کے مقام پر حکمت عملی سے کامیاب کاروائی کرکے ملزم مرید خآصخیلی کے گھر سے زنجیروں میں جکڑے ہوئے دونوں مغویوں بچوں کو موٹرسائکل سمیت باحفاظت بازیاب کروایا،مغویوں کی بازیابی کے دوران پولیس نے ایک بغیر لائسنس غیرقانونی رپیٹر برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔مختلف جہگو پر چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔