عمران اشرف ملاقات کیلئے خود مداح کے پاس چلے گئے، مداحوں کی تعریف

بدھ 16 جون 2021 18:50

عمران اشرف ملاقات کیلئے خود مداح کے پاس چلے گئے، مداحوں کی تعریف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران اشرف ایک نوجوان مداح سے ملاقات کیلئے خود اس کے پاس چلے گئے اور مداح کو حیران کر دیا۔اداکار عمران اشرف احسن نواز نامی نوجوان مداح کے انسٹاگرام سٹوری پر انہیں میسج کرنے پر خود اس سے ملنے چلے گئے جس پر مداح کو بہت خوشی اور حیرانی بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

احسن نواز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عمران اشرف کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں احسن نواز نے بتایا کہ انہوں نے عمران اشرف کی ایک انسٹا پر میسج کیا تھا جس کے بعد اداکار40منٹ کی ڈرائیو کر کے خود ان سے ملنے آئے۔عمران اشرف نے اپنے اس پرجوش مداح کی انسٹااسٹوری کو اپنے انسٹا اکاونٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے بتایا تھا کہ آج میں کسی کوسرپرائز دینے جارہا ہوں۔عمران اشرف کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے اور ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :