سجل انڈسٹری کی سب سے باصلاحیت اداکارہ ہیں، احسن خان

سجل انڈسٹری کے بہترین اور خوش اخلاق لوگوں میں سے ایک ،میری پسندیدہ اداکارہ ہیں ، چاہتا ہوں چمکتی رہیں،اداکار

بدھ 16 جون 2021 18:50

سجل انڈسٹری کی سب سے باصلاحیت اداکارہ ہیں، احسن خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) معروف اداکار و میزبان احسن نے سجل علی کو شوبز انڈسٹری کی سب سے باصلاحیت اداکارہ قرار دے دیا۔گزشتہ روز احسن خان نے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں اداکار کے ہمراہ سجل علی بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

احسن خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سجل علی کے لیے تعریفی الفاظ لکھے جنہیں پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی بیحد خوش ہوگئے۔اداکار نے لکھا کہ سجل علی !ہماری انڈسٹری میں سب سے زیادہ باصلاحیت اداکارہ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ سجل علی انڈسٹری کے بہترین اور خوش اخلاق لوگوں میں سے ایک ہیں۔احسن خان نے مزید لکھا کہ سجل میری پسندیدہ اداکارہ بھی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمیشہ اسی طرح چمکتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :