میرے بیٹے کی حفاظت پر صرف دو پولیس موبائل تھیں ،دیگر دو موبائل علاقے کی تھیں جہاں پروگرام تھا، جام کمال خان

میرا بیٹا، بھتیجا اور لسبیلہ کے بہت سے قابل ذکر لوگ تعزیت گئے تھے،وزیراعلیٰ کی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی خبروں پر وضاحت

بدھ 16 جون 2021 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے انکے بیٹے کی جانب سے سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو بھی گاڑیاں دیکھ رہے ہیں ان میں صرف پولیس کی دو موبائل ہیں باقی 2 پولیس موبائل مذکورہ علاقے کی تھیں جہاں پروگرام تھا میرا بیٹا، بھتیجا اور لسبیلہ کے بہت سے قابل ذکر لوگ تعزیت اور ایک دعوت پر دوریجی اور لوہی گئے تھے ۔