بھارت کا ٹویٹر پر قوانین کی دانستہ کی خلاف ورزی کا الزام

غیرملکی اداروں کو بھارت میں قانون کی خلاف ورزی یا اپنا قانون نافذکرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرٹیکنالوجی

جمعرات 17 جون 2021 12:33

بھارت کا ٹویٹر پر قوانین کی دانستہ کی خلاف ورزی کا الزام
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) بھارتی حکومت اورمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے مابین اس وقت تنازعہ بڑھ گیا جب ملک کے وزیر برائے ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر مقامی قوانین کی تعمیل میں ناکامی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر برائے ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے کہا کہ جب انٹرنیٹ پر نئے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی بات آتی ہے تو ٹویٹر نے جان بوجھ کر ایک چیلنج راہ کا انتخاب کرتاہے ،متعدد ٹویٹس میں بھارتی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی غیر ملکی ادارہ یہ سوچتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ملک میں قانون کی تعمیل کرنے سے باز رکھتے ہوئے اظہار رائے کے اصول پر عمل کرے گا تو ایسی کوشش ناقابل قبول ہوگی۔

ہندوستانی حکومت اور بڑے بڑے سوشل میڈیا سائٹس کے درمیان ملکت میں وضع کردہ نئے ضوابط پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ نئے قوانین میں حکومت کوسوشل میڈیا اورانٹرنیٹ پرموجود مواد کی مانیٹرنگ کا مزید اختیار دیا گیا ہے۔ ایسا مواد جو بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کے زمریمیں آتا ہے اسے انٹرنیٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔