امارات میں کوروناکیسوں میں اضافہ،ماسک پہننیں اورویکسین لگوانے کی ہدایت
شہری حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کررہے اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں، ڈیزاسسٹرمینجمنٹ اتھارٹی
جمعرات 17 جون 2021 12:38
(جاری ہے)
یو اے ای کے شعبہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے الگ سے ایک بیان میں اب تک ویکسین نہ لگوانے افرد سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے دستیاب ویکسینوں میں سے کوئی ایک ویکسین ضرورلگوائیں۔
ڈاکٹرفریدہ الحوسنی کے مطابق اب تک یواے ای میں 16 سال سے زیادہ عمرکی اہل آبادی میں سے 8717 فی صد افراد اور 9952 فی صد ضعیف العمر افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای اس وقت کووِڈ19کی وبا سے نمٹنے میں عرب ممالک میں سب سے آگے ہے۔تاہم این سیما کا کہنا تھاکہ کووِڈ19کی نئی شکلیں ان مکینوں کے لیے خاص طورپر خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں جنھوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے۔اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کووِڈ19کی ویکسینوں اوران کی اس وبا سے نمٹنے کی کاوشوں میں مثرہونے کی جانچ کے لیے محققین سے مل کرمطالعات کیے جارہے ہیں۔اس ضمن میں یو اے ای میں اب تک 400 سے زیادہ سائنسی مطالعات کیے جاچکے ہیں۔ان کے نتائج سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے اورپھرایک تقویتی انجیکشن لگوانے والے افراد اب اس مہلک وائرس کاشکار ہونے کے خطرے سے محفوظ ہوچکے ہیں،بہ نسبت ان لوگوں کے جنھوں نے ابھی تک ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لگوائی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کے بجلی کے پول اور ٹرک سے ٹکرانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
-
ایران کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے
-
خطے میں امریکا کی موجودگی مغربی ایشیاء کے ممالک کیلئے امن کا ذریعہ نہیں ہے
-
امریکا اگر بی ٹو بمبار طیارے نہ بھیجتا تو ایران دو ہفتوں میں ایٹمی طاقت بن جاتا
-
متحدہ عرب امارات پر مسلسل دوسرے روز میزائلوں اور ڈرون سے حملہ
-
آسمان پر قوسِ قزح کے رنگوں جیسے نایاب بادلوں کا دلکش نظارہ، ویڈیو وائرل
-
چین سے لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ
-
آبنائے ہرمز‘ ایران کا امریکی حملے میں 5 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ
-
برازیل میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا،حادثے میں 3 افراد ہلاک
-
ایران جنگ اگلے سال تک جاری رہی تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ، آئی ایم ایف
-
ملک میں گندم کے سیزن کے باوجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا
-
ایرانی ہیکر گروپ کا فجیرہ بندرگاہ کیخلاف سائبر آپریشن کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.