2کروڑ97لاکھ روپے مالیت کے مالی معاونت کی11 چیکس دوران سروس فوت ہوجانے والے 11 ریسکیورز کی فیملیزکو پیش کیے گئے

ڈی جی ریسکیو پنجاب نے وفات پانے والے ریسکیو رز کے لواحقین سے ملاقات کی اورفوت شدگان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا

جمعرات 17 جون 2021 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ریسکیوہیڈ کواٹرز،گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نی2کروڑ97لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک دوران سروس فوت ہوجانے والے 11ریسکیورزکے لواحقین کو پیش کئے ۔جبکہ ملتان کے ریسکیو ڈرائیور کیلئے ایک او ایس ڈی پوسٹ بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن اینڈ لاء علی حسن، ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس اعجاز احمد ورک، مس سمیرا لیاقت سو شل ویلفئیرآفیسر اور ریسکیورزکے لواحقین ورشتہ دار بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق22لاکھ روپے مالیت کے چار چیک 4ریسکیورز کے لواحقین کو دئے گئے جن میں سینئر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن راجن پور فیصل فرید اورایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن لاہورمحمد عمر روڈ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوئے،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ مسٹر عاصم قربان اورلاہور کے ڈرٹ ریسکیور عامر عثمان کی وفات برین ہیمرج کی وجہ سے ہوئی، شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ 19لاکھ روپئے مالیت کی3چیک 3ریسکیو ڈرائیورز کے لواحقین کو پیش کئے گئے۔جن میںمحمد علی کی وفات گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی،منڈی بہائوالدین کے ریسکیو ڈرائیور کی وفات پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے ہوئی جبکہ ضلع بہاولنگرکے ریسکیو ڈرائیور پرویز اقبال ڈیوٹی کیلئے جاتے ہوئے روڈٹریفک حادثہ کا شکار ہوکر دار فانی سے کوچ کر گئے۔

مزید برآں16لاکھ روپئے مالیت کے ۴امدادی چیک4مزید ریسکیورز کے لواحقین کو دئے گئے جن میں سے ملتان کے سکیورٹی گارڈ محمد رمضان پھیپھڑوں کے کینسر،سکیورٹی گارڈ چکوال جاوید اقبال ہارٹ اٹیک اور ڈیرہ غاذی خان کے سکیورٹی گارڈ بشیر حسین جگر کے عارضے کی وجہ سے فوت ہوئے اور ریسکیو ڈرائیور سرگودھااللہ بخش روڈٹریفک حادثہ کی وجہ سے جاںبحق ہوگئے تھے۔عالوہ ازیں ڈی جی ریسکیو کے حکم پر ملتان کے ریسکیو ڈرائیورملک عالمگیر کے خاندان کی مالی معاونت کیلئے او ایس ڈی پوسٹ کی تشکیل کا بھی حکم دیا۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب نے وفات پانے والے ریسکیو رز کے لواحقین سے ملاقات کی اورفوت شدگان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔