جو بھی غیر پارلیمانی الفاظ یا قانون سے ہٹ کر مداخلت کریگا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اسد قیصر

جمعرات 17 جون 2021 21:33

جو بھی غیر پارلیمانی الفاظ یا قانون سے ہٹ کر مداخلت کریگا تو اس کے خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ جو بھی غیر پارلیمانی الفاظ یا قانون سے ہٹ کر مداخلت کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ قائد ایوان، قائد حزب اختلاف سمیت پارلیمانی لیڈرز کی تقاریر میں کوئی مداخلت یا غیر قانونی احتجاج نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ جو بھی غیر پارلیمانی الفاظ یا قانون سے ہٹ کر مداخلت کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔حکومت کی طرف سے اسد عمر نے بھی اسپیکر کے اعلان کی تائید کردی