کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی بجلی نادہندگان کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری

جمعرات 17 جون 2021 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی بجلی نادہندگان کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں کیسکو کچہری سب ڈویڑن نے بلوچ کالونی بروری روڈ پر 7لاکھ روپے کے ایک نادہندہ صارف کا بجلی بل کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیا تھا لیکن صارف پھرڈائریکٹ تار کے زریعے بجلی چوری کر رہا تھا جس پر کیسکو نے ایک مرتبہ پھر کاروائی کر کے کنکشن منقطع کر دیا جسکے بعد نادہندہ (سرکاری افسر )صارف نے ب ٴْدھ کی رات کیسکو کچہری سب ڈویڑن کے لائن سپریٹنڈ نٹ محمد اکرم کواغوا کر کے اس پر تشدد کیا اور رات گئے اسے چھوڑ دیا-بعد ازاں کیسکو نے لائن سپریٹنڈنٹ محمد اکرم کی اغوا اور تشدد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تحریری درخواست متعلقہ پولیس تھانہ میں جمع کرا دیا جس پر تھانہ انتظامیہ نے کاروائی کر کے شریف بنگلزئی کے خلاف ایف آئی آر درج کر دیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کیسکو انتظامیہ،انجینئرزوآفیسرز ایسوسی ایشن اور ملازمین نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ میں ملوث شخص کو فورا گرفتار کر کے اسکیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ اسطرح کے غیر قانونی اقدامات سے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں لہذا ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے صوبائی انتظامیہ اقدامات ا ٴْٹھائے اورکیسکوافسران و ملازمین کو دوران ڈیوٹی مکمل تحفظ دیا جائے۔