خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس اور بی آر ٹی کے مختلف سٹیشنز کا دورہ
جمعرات 17 جون 2021 22:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لاکھوں افراد اس سہولت سروس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
سی ای او ٹرانس پشاور نے کمیٹی کو کہا کہ بس کا اگلا حصہ صرف خواتین کے لیے مختص ہے اور خصوصی افراد کیلئے بھی نشستیں مخصوص رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے اہم تعلیمی ادارے، اسپتال اور کمرشل ادارے بی آر ٹی کے روٹ سے منسلک ہیں اور اس سے رش میں کمی سمیت سفر کا دورانیہ بھی بہت حد تک کم ہو گیا ہے۔کمیٹی ممبران نے بی آر ٹی کے مرکزی دفتر میں قائم شکایت سیل اور جدید کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ بعد ازاں قائمہ کمیٹی کے ممبران نے چیئر مین و ایم پی اے لیاقت علی خان کی سربراہی میں بی آر ٹی بس میں عام شہریوں کے ساتھ سفر بھی کیا اور چمکنی تا کارخانو مارکیٹ کئی سٹیشنز پر رک کر خود کار دروازوں، برقی زینے، لفٹ، سیکیورٹی کیمروں، وائی فائی سہولت اور صفائی ستھرائی کے انتظامات اور گملوں و پودوں کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے بس اور اسٹیشنز پر موجود افراد سے گفتگو کی اور ان کی رائے معلوم کی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و چئیر مین قائمہ کمیٹی لیاقت علی خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور عوام کیلئے ایک کامیاب اور بہترین سفری سہولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 فیڈر روٹ سمیت مرکزی راہداری پر چلنے والی بی آر ٹی شہر کے اندر 60 کلومیٹر تک سروس فراہم کر رہی ہے۔ چیئر مین کمیٹی کا کہنا تھا کہ جدید موبائل ایپلیکیشن اور بائیسیکل شیرینگ سسٹم اپنی نوعیت کا پاکستان میں پہلا پراجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے پر تنقید کرنے والے صرف اور صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.