انٹرنیٹ کی وسیع پیمانے پر بندش، وجہ سامنے آ گئی

ہماری ایک آن لائن سکیورٹی پراڈکٹ کی وجہ سے مسئلہ ہوا،چارگھنٹے میں حل کردیاتھا،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی

جمعہ 18 جون 2021 15:39

انٹرنیٹ کی وسیع پیمانے پر بندش، وجہ سامنے آ گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اکامی نے مطلع کیا ہے کہ گزشتہ روز انٹرنیٹ کی ترسیل میں وسیع پیمانے پر رکاوٹ کسی سائبر حملے کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی نے جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ان کی ایک آن لائن سکیورٹی پراڈکٹ کی وجہ سے کمپنی کے پانچ سو صارفین کی انٹرنیٹ تک رسائی بند ہو گئی تھی۔ متاثرہ کمپنیوں میں امریکن، ڈیلٹا، یونائٹڈ اور ساتھ ویسٹ جیسی بڑی ملکی ایئر لائنز کے علاوہ کئی آسٹریلوی بینک اور بڑے کاروباری ادارے بھی شامل ہیں۔ اکامی کے مطابق چار گھنٹوں میں نقص کی شناخت کر کے مسئلہ حل کر دیا گیا تھا۔