شاہ محمود قریشی کی افغان اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئر مین سے ملاقات ، افغان امن عمل پر گفتگو

امن مخالف اسپائیلرز کی پسپائی کیلئے، بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ناگزیر ہے، ،منفی بیانات اور الزام تراشیاں، محض ماحول کی خرابی کا باعث بنتی ہیں ، شاہ محمود قریشی

جمعہ 18 جون 2021 20:33

شاہ محمود قریشی کی افغان اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئر مین ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے چیرمین افغان اعلیٰ کونسل برائے قومی کو، ستمبر 2020 میں کیے گئے، پاکستان کے کامیاب دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بلاتخصیص تمام افغان قیادت کے ساتھ روابط کے متمنی ہیں تاکہ افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کو، اپنی پرخلوص مصالحانہ کاوشوں کے سبب امریکہ اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے اور بین الافغان مذاکرات کے انعقاد میں کامیابی حاصل ہوئی - مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اب یہ ذمہ داری افغان قیادت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس نادر موقعے کو غنیمت جانتے ہوئے، جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں -شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امن مخالف اسپائیلرز کی پسپائی کیلئے، بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ناگزیر ہے، وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ منفی بیانات اور الزام تراشیاں، محض ماحول کی خرابی کا باعث بنتی ہیں ،ایسے منفی بیانات امن مخالف قوتوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں