
صدارتی انتخابات کے نتائج کا سرکاری اعلان،ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
مدمقابل تینوں امیدواروں نے شکست تسلیم کرلی،ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش
ہفتہ 19 جون 2021 16:27

(جاری ہے)
رات کو ہی ووٹوں کی گنتی کی گئیں اور حکام کی جانب سے باضابطہ نتیجہ یا ٹرن آٹ کے اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے۔
خیال رہے کہ ایران کی گارجین کونسل نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو صدارتی انتخاب کی دوڑ سے الگ کردیا تھا۔بعدازاں انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے، 'میں اس گناہ میں حصہ نہیں لینا چاہتا۔صدارتی انتخاب میں ٹرن آئوٹ سے متعلق حتمی اعداد وشمار آنے باقی ہیں تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر 6 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔ایران میں 12 رکنی گارجین کونسل نے سیکڑوں امیدواروں سمیت اصلاح پسندوں اور حسن روحانی کے ساتھ اتحاد کرنے والوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس سے قبل ریاست سے منسلک رائے شماری اور تجزیہ کاروں کے مطابق 60 سالہ قدامت پسند ابراہیم رئیسی کو غیر متنازع امیدوار دیکھ رہے تھے۔ڈپلو ہائوس تھنک ٹینک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او)حامد رضا نے امید ظاہر کی تھی کہ ابراہیم رئیسی کے انتخابات میں کامیابی ہوگی۔خیال رہے کہ 60 سالہ ابراہیم رئیسی انقلاب ایران کے بعد اہم عہدوں پر فائر رہے جبکہ محض 20 سال کی عمر میں ہمدان صوبے میں بطور پراسیکیوٹر مقرر ہوئے تھے جس کے بعد انہیں جلد ہی نائب پراسیکیوٹر پر ترقی دے دی گئی۔ان پر مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے 1988 میں نسل کشی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔علاوہ ازیں ابراہیم رئیسی مختلف مراحلے میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے رہے اور 2019 میں عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے منصب پر فائز ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
-
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
-
بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.