وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترک صدر رجب طیب اردگان کے عشائیے میں شرکت

ہفتہ 19 جون 2021 17:41

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترک صدر رجب طیب اردگان کے عشائیے ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی آئے ہوئے وزرائے خارجہ، سربراہان وفود کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے عشائیے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترک صدر اور ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے انطالیہ سفارتی فورم میں شریک وزرائے خارجہ و وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی۔وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم کے انعقاد پر ترک قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے، پرخلوص میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔