آصف لقمان قاضی کی گورنر پنجاب چودھری محمدسرور سے ملاقات

ہفتہ 19 جون 2021 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی نے ہفتہ کو گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل اور ان کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر چوہدری محمد سرور نے جماعت اسلامی کے رفاہی ادارے الخدمت فانڈیشن کی خدمات کو سراہا۔

آصف لقمان قاضی نے کہا کہ ہمیں سیاسی مفادات سے بالاترہوکر ملک و قوم کے مفاد میں تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملک کی معیشت اور قانون کی بالادستی پر اعتماد بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر گلاسگو کی اہم سماجی شخصیت اور اینکر پرسن زبیر ملک بھی موجود تھے۔