دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار 20 جون 2021 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتِ حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 100100کیوسک اور اخرج 155000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 45800کیوسک اور اخراج45800کیوسک، جہلممیںمنگلاکے مقام پرآمد48700کیوسک اور اخراج20000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد36600کیوسک اور اخراج5900کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد189100کیوسک اور اخراج181100کیوسک،چشمہ آمد209600کیوسک اوراخراج 193000کیوسک، تونسہ آمد184100کیوسک اور اخراج155200کیوسک، پنجند آمد11800کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدو آمد 142400کیوسک اور اخراج 110100کیوسک، سکھر آمد94500کیوسک اور اخراج44800 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد28900 کیوسک اور اخراج 400کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1458.23فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.466 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1152.40فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.875 ملین ایکڑ فٹجبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.142 ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔