(ن) لیگی اراکین پنجاب اسمبلی بھی کل ایف آئی اے دفاترپہنچیں گے

پیر 21 جون 2021 20:18

(ن) لیگی اراکین پنجاب اسمبلی بھی کل ایف آئی اے دفاترپہنچیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے کل بروز منگل ایف آئی اے دفاتر پہنچیں گے بتایا گیا ہے کہ تمام (ن) لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کے پارٹی کارکنوں کی ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے ایف آئی اے دفاتر پہنچیں گے جہاں شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کریں گے۔