وزیراعلیٰ پنجاب کا مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کاحکم

لاہور سمیت دیگر شہروں میںنالوںکی بروقت صفائی کو یقینی بنایاجائے، نالوں کے اردگرد تجاوزات کو ہٹایا جائی:عثمان بزدار ڈرینوں اور سیور لائنوں کی صفائی کا کام وقت سے پہلے مکمل کیاجائے، نالو ںکی مون سون سیزن سے قبل صفائی میں کوتاہی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں کروں گا

پیر 21 جون 2021 21:35

وزیراعلیٰ پنجاب کا مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کاحکم دیاہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میںنالوںکی بروقت صفائی کو یقینی بنایاجائی- نالوں کے اردگرد تجاوزات کو ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

نالوں کی صفائی کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائی-نالوں کی صفائی کے انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ڈرینوں اور سیور لائنوں کی صفائی کا کام وقت سے پہلے مکمل کیاجائے - نالو ںکی مون سون سیزن سے قبل صفائی میں کوتاہی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں کروں گااوراس ضمن میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی