ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت سہولت موبائل ایپ کا اجرا کر دیا

صحت انصاف کارڈ حکومت کا انقلابی پروگرام ہے، معاون خصوصی

بدھ 23 جون 2021 15:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت سہولت موبائل ایپ کا اجرا کر دیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں صحت سہولت موبائل ایپ لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایپ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت سہولت موبائل ایپ کا اجرا کر دیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوںنے کہاکہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ حکومت کا انقلابی پروگرام ہے۔ڈاکٹر سلطان کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلا دیا ہے، 90 اضلاع میں صحت سہولت پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :