Live Updates

پی ٹی آئی اراکین خواتین اسمبلی کا مریم صفدر کے تعصب پر مبنی بیان کی شدید مذمت

مریم صفدر کو معلوم ہونا چاہئے ان کے والد نوازشریف نے اپنے سیاہ دورحکومت میں موٹر وے ، ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشن اور جناح ائرپورٹ گروی رکھ کرمہنگے قرضے حاصل کئے ، پی ٹی آئی کی حکومت پہلی بار سابقہ حکومتوں کے لئے قرضے واپس کررہی ہے ،ڈاکٹر سیمی بخاری، ڈاکٹر نوشین حامدمعراج و دیگر کی گفتگو

بدھ 23 جون 2021 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) تحریک انصاف کی اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری، ڈاکٹر نوشین حامدمعراج ، شنیلاروتھ،ایم پی اے شاہدہ احمدملکہ،وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین، صدر وومن ونگ جنوبی لاہور نازیہ علی گیلانی ،صدر وومن ونگ شمالی لاہور عائشہ خالد ،سیکرٹری اطلاعات عطیہ سعداور لاہور کینٹ وومن ونگ کی صدرساجدہ فاروق نے مریم صفدر کے تعصب پر مبنی بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، مریم صفدر کو وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے پر شرم آنی چاہئے، مریم صفدر کو معلوم ہونا چاہئے ان کے والد نوازشریف نے اپنے سیاہ دورحکومت میں موٹر وے ، ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشن اور جناح ائرپورٹ گروی رکھ کرمہنگے قرضے حاصل کئے ، پی ٹی آئی کی حکومت پہلی بار سابقہ حکومتوں کے لئے قرضے واپس کررہی ہے ،پی ٹی آئی کی خواتین رہنمائوں نے جوہر ٹائون لاہورمیں ہونے والے دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میںبرابر کی شریک ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے ،دہشتگردی کی جنگ میں پاکستانی عوام نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں، ملک دشمن قوتوں کو ہر محاذ پر ناکامی کے سواکچھ بھی حاصل نہیں ہوگا
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات