سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال اور احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا

جمعرات 24 جون 2021 13:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال اور احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں ملحقہ تاجروں نے شٹرڈاون اور اسٹنڈز بند کر کے مشترکہ احتجاج میں اے سی کے فوری تبادلہ کا مطالبہ کر دیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا جنرل بس اسٹینڈ پر نادہندگان سے ریکوری اور گاڑیوں سے کمشن کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیا تو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ملک ربنواز کچھیلا نے ضلعی انتظامیہ کے رویہ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی کال دے کر دوسرے روز بھی جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر اسٹنڈز بھی بند کروا دیا جس پر ٹرانسپورٹرز اور جنرل بس کے تاجروں نے شٹرڈاون کر کے مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ میں شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ٹرانسپورٹرز ملک فاروق بندیال ملک رب نواز کچیھلا، میاں شوکت پرویز،اعجاز بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کا نامناسب رویہ نا قابل برداشت ہے اس لئے جب تک اسسٹنٹ کمشنر کو تبادلہ کر کے تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا ہرتال اور احتجاج جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے باعث دوسرے روز بھی مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے بس اڈوں کی بجائے ریلوے اسٹیشنز کا رخ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :