ڈی سی پشاور گرلز سکواش چیمپئن شپ ، ثناء بہادر اورنیمرہ عقیل نے جیت لئے

فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد انڈر 19چیمپئن کومل خان کو3:2سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 25 جون 2021 17:18

ڈی سی پشاور گرلز سکواش چیمپئن شپ ، ثناء بہادر اورنیمرہ عقیل نے جیت لئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) انڈر 15 نیشنل چیمپئن ثناء بہادر نے ڈی سی پشاور گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی ،فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد انڈر 19چیمپئن کومل خان  کو3:2سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ،جبکہ اپن کیٹگری میں ٹاپ سیڈ نیمرہ عقیل نے حراء کو تین ایک سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ،

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے ڈی سی پشاور گیمز کے سلسلے میں گرلز کیٹگری کے فائنل گزشتہ روز قمر زمان سکواش کورٹ قیوم سپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوئے جس میں ثناء بہادر نے اپ سیٹ کرتے ہوئے کومل خان کو جبکہ ٹاپ سیڈ نیمرہ عقیل نے حراء کو شکست سے دو چار کیا، ثناء بہادر نے کانٹے دار مقابلے کے بعد کومل خان کو ,11:9,12:10  11:8,11:13,12:10سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ اپن کیٹگری میں ٹاپ سیڈ نیمرہ عقیل نے حرا کو 8:11,11:9,12:10,11:6    سے  برتری حاصل کرلی،

مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس نعیمہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور مس نعیمہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں جان کر خوشی ہوئی کہ خیبر پختونخوا میں بھی خواتین میں بھی سکواش کی ٹیلنٹ موجود ہے اور صوبے کی خواتین سکواش میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطع پر شرکت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیہ کی جائے گی،

موجودہ حکومت کھیلوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ نہ صرف سکواش بلکہ دوسرے کھیلوں کے خواتین کھلاڑیوں کے لئے بھی ایونٹس کا انعقاد کرے گی تاکہ خیبر پختوانخوا کی خواتین بھی نیشنل اور انٹرنیشنل سطع پر ملک کا نام روشن کرسکے،اخر میں انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز،سرٹیفیکٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :