مجھ سمیت بہت سارے لوگوں کو قرآن پڑھنے کی ضرورت ہے
کم از کم ہمیں اللّٰہ کا حکم ماننا چاہئے،پردہ کرنا ہمارے اسلام میں ہے اور اس میں ہی ہماری بہتری ہے، اداکارہ نوشین شاہ نے خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کے موقف کی حمایت کر دی
محمد علی جمعہ 25 جون 2021 23:12
اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پردہ کرنا ہمارے اسلام میں ہے اور اس میں ہی ہماری بہتری ہے۔
(جاری ہے)
آب پردہ کرو یا نہ کرو وہ آپ کی مرضی ہے ، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ مردوں کو معافی ہے، نہیں حساب دونوں کو ہی دینا ہوگا۔
نوشین شاہ نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے مجھ سمیت بہت سارے لوگوں کو قرآن پڑھنے کی ضرورت ہے، کم از کم ہمیں اللّٰہ کا حکم ماننا چاہئے، میں یہاں کسی کو عظیم یا بدتر ثابت نہیں کررہی کیونکہ یہ کام اللّٰہ کا ہے۔ اداکارہ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمیں آپ پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر پڑے گا، مرد روبوٹ نہیں ہیں۔ عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے، ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں ڈسکو اور کلبز نہیں ہیں، نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہیں ہو گی تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے۔ وزیراعظم کو اپنے اس بیان کے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کئی مشہور شخصیات نے تنقید کی پرواہ کیے بنا وزیراعظم کے موقف کی حمایت بھی کی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ پریانکا اورنک جونس دوبارہ اپنے لاس اینجلس کے گھر منتقل ہوگئے
-
فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخرہے، بھارتی اداکار
-
کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹری
-
ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکا ہوں :اداکار وکی کوشل کا انکشاف
-
اپنے کام سے خوش ہوں، سپر سٹار بننے کے چکر میں نہیں پڑتی:کبریٰ خان
-
اداکارہ راکھی ساونت کے وکیل عادل درانی پربرس پڑے
-
ماہرہ خان کی جانب چیزیں پھینکنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معذرت کرلی
-
شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پورا دن ’منت‘ کے باہرکھڑا رہا، راجکمار راؤ
-
لڑکیا ں ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیارنہ کریں،ڈیزائنر ماریہ بی
-
سلمان خان شادی کی پیشکش کرچکے ہیں، شرمین سیگل
-
انو ملک کو اپنے 23 سال پرانے گانے کا ’’انعام‘‘ ملنے لگا
-
پاکستانی فلم ’دی کرونیکلزآف عمرو عیار‘ کینزفلم فیسٹیول میں تاریخ رقم کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.