میانمار میں فوجی جنتا کے سربراہ کی سالگرہ کے دن ان کے پتلے نذر آتش

ہفتہ 3 جولائی 2021 13:30

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2021ء) میانمار میں جمہوریت نواز مظاہرین نے فوجی جنتا کے سربراہ کی سالگرہ کے دن ان کے پتلے نذر آتش کیے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتے کے دن ینگون میں فوجی جنرل من آنگ ہیلنگ کی پتلوں کو علامتی طور پر دفن بھی کیا گیا۔ اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں فوج کی طرف سے سول حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد سے ہی فوج کے خلاف ایک عوامی غصہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ فروری کے آغاز میں فوج نے نوبل امن نعام یافتہ آنگ سانگ سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں اور دیگر سیاسی رہنمائوں گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :