چوک غوثیہ،سٹی چوک اور مین بازار میں سٹریٹ لائٹس لگنے سے علاقہ روشنیوں سے جگمگا اٹھے گا‘رانا نذیر احمد خان

اتوار 4 جولائی 2021 14:20

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2021ء) چوک غوثیہ،سٹی چوک اور مین بازار میں سٹریٹ لائٹس لگنے سے علاقہ روشنیوں سے جگمگا اٹھے گا،عوام کو سہولت دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں نے صدر سٹی پریس کلب کامونکے رانا محمد ناصر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہا مین بازار،ریل بازار،سٹی چوک،چوک غوثیہ روڈ میں عنقریب سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی جس سے اہلیان علاقہ کو مذکورہ علاقے رات کو روشنیوں سے مزین ملیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صحافی برادری ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہے جو حقائق اور مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اس لئے صحافی برادری ایسے اجتماعی مسائل کی نشاندھی کریں انشاء اللہ حل کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 83 میں ترقیاتی کاموں کیساتھ ساتھ سوئی گیس بچھانے کا سلسلہ بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔اس کے علاوہ سادھوکے میں سپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جارہا ہے جس کا عنقریب سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ہماری پہچان ہے ہمیں چاہیے کہ اس کی مضبوطی،استحکام و خوشحالی کیلئے اپنے اپنے شعبہ میں رہتے ہوئے مثالی کردار ادا کریں۔