نوجوانان ایکشن کمیٹی ویگر کا شہر کے اندر لوڈ گاڑیوں کا داخل ہونے کیخلاف ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ

پیر 5 جولائی 2021 23:22

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) نوجوانان ایکشن کمیٹی ویگر کا شہر کے اندر لوڈ گاڑیوں کا داخل ہونے کے خلاف کاکڑی منڈی چوک پر ٹائر جلا کر روڈ ٹریفک کیلئے بند اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانان ایکشن کمیٹی کے صدر شیخ اشرف مندوخیل جنرل سیکرٹری سید افضل شاہ مندوخیل سینئر نائب صدر ساجد بنگش ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد انور آفس سیکرٹری حکیم مندوخیل قومی جرگہ کے بسم اللہ اپوزئی اتحاد نوجوانان سمیع اللہ مندوخیل بابو محلے کے سابق کونسلر غفار قریشی ایکشن کمیٹی کے نواب خان بازار یونین کے ڈویژنل صدر ملک گل زمان ناصر دولت خان مندوخیل ودیگر نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ یونین کی ملی بھگت سے بڑی لوڈ گاڑیاں بائی پاس روڈ کی بجائے شہر کے اندر سے گزرتی ہیں جس سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے عوام کو پیدل چلنا پھرنا محال مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑدیتا ہے ٹریفک کی روانی معطل ہوکر سکول طلباء وطالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی اور رشوت خوری کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ ژوب شہر میں تنگ گلیاں اور ٹرانسپورٹ یونین کی سرزوری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت من مانی سے ژوب شہر کے تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں رہائشی محلوں سے گزرنے والی لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے گزشتہ سال مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے اور رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڑوب شہر میں ٹریفک نظام کی درستگی اور بڑی لوڈ گاڑیوں کی شہر کے اندر سے گزرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے اور ٹریفک سارجنٹ رشید کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے اخر میں ایس پی ژوب اور ایس ایچ او شیر علی مندوخیل کی یقین دھانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔