الیکشن کمیشن نے کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو آئندہ سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آئین کے تحت تمام اختیارات استعمال کرنے کا مجاز ہے ،کرپٹ پریکٹس کی شق اس درخواست میں قابل عمل نہیں ہوسکتی، ارشاد قیصر درخواست گزار عالیہ حمزہ کو دلائل کیلئے آخری موقع دیدیا گیا،یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی

منگل 6 جولائی 2021 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2021ء) الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کی درخواستوں پر کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو آئندہ سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت الیکشن کمیشن ممبر ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی کی ۔

علی حیدر گیلانی کے وکیل حسن مان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،کیپٹن جمیل اور فہیم خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔ ممبر ارشاد قیصر نے کہاہک جواب نامہ پر فریقین کے دستخط کیوں نہیں ہیں کیا اس جواب کی تصدیق کرانا ہوگی ۔ارشاد قیصر نے کہاکہ کیپٹن جمیل اور فہیم خان ابھی تک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

وکیل علی حیدر گیلانی نے کہاکہ الیکشن نتائج کے 60 دن کے بعد الیکشن کو کلعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ارشاد قیصر نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کریمنل پروسیڈنگز کی درخواست دی گئی۔ وکیل حسن مان نے کہا کہ کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو الیکشن کمیشن نے فریق بنایا ہے۔ ممبر ارشاد قیصر نے کہاکہ آئندہ سماعت پر کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو تصدیق کیلئے بلالیتے ہیں،الیکشن کمیشن نے کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو آئندہ سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ارشاد قیصر نے کہاکہ یہ کیس کافی وقت سے زیر التوا ہے، اس کا فیصلہ ہوجانا چاہیے۔ وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ الیکشن کمیشن یا فریقین کی جانب سے ہمیں کوئی ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔ ارشاد قیصر نے کہاکہ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ارکان اسمبلی کو پہچاننا الیکشن کمیشن کا کام ہے،کیا الیکشن کمیشن تمام ارکان اسمبلی کو تصدیق کیلئے بلا لی مبینہ ویڈیو اور آڈیو کو ثابت کرنا درخواست گزار کی ذمہ داری ہے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت تمام اختیارات استعمال کرنے کا مجاز ہے ،کرپٹ پریکٹس کی شق اس درخواست میں قابل عمل نہیں ہوسکتی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ٹرائل کا ادارہ نہیں ہے،الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹس کے ٹرائل کیلئے سیشن جج کو لکھنے کا مجاز ہے،فریقین کی جانب سے بغیر دستخط جواب کرانے سے شکوک کو جنم دیا۔ انہوںنے کہاکہ درخواست گزار عالیہ حمزہ کی جانب سے کیس کی پیروی نہیں کی جارہی،درخواست گزار عالیہ حمزہ کو دلائل کیلئے آخری موقع دیدیا گیا،یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی