تاحال ریفرنس دائر نہیں ہوا ،کسی ملزم کو غیر معینہ مدت کیلئے جیل میں نہیں رکھا جاسکتا‘ہائیکورٹ کا خواجہ آصف کی ضمانت پر تحریری فیصلہ

بدھ 7 جولائی 2021 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگی (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا گیا اور کسی ملزم کو غیر معینہ مدت کیلئے جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خواجہ آف کی ضمانت کا 18صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف تاحال ریفرنس نہیں دائر کیا گیا،نیب کے مطابق لیگی رہنما کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ ریفرنس بھی منظوری کے لئے بھجوایا ہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے وکیل کے مطابق خواجہ آصف سے پوچھ گچھ مکمل ہو چکی ہے کوئی ریکوری نہیں ہونی لہٰذاخواجہ آصف کی ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا جاتا ہے۔