اسلام آباد میں کووڈ رسک الائونس نہ ملنے پر عملے نے کام چھوڑ دیا

منگل 13 جولائی 2021 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کووڈ رسک الائونس نہ ملنے پر وفاقی ہسپتال کے عملے نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی ، پمز، پولی کلینک، سی ڈی اے ہسپتال میں ملازمین کا احتجاج جاری رہا۔کووڈ رسک الائونس نہ ملنے پرمظاہرین نے بتایا کہ کورونا رسک الائونس ہماری تنخواہوں کے ساتھ ہمیں ادا کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا رسک الائونس صوبوں کی طرز پر دیا جائے اور اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم سب ڈی چوک کی جانب مارچ کریں گے۔عملے کے احتجاج کے سبب سرکاری ہسپتالوں میں ویکسی نیشن سینٹر اور او پی ڈی بند ہونے سے مریض مشکلات سے دو چار ہیں ، دور دراز علاقوں سے آئے مریض احتجاج کے باعث واپس اپنے علاقوں میں جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔