کند ھ کوٹ میں دس سالہ کائنات میرانی کو دس سالہ ماموںزاد سے کاروکاری کاالزام

بدھ 14 جولائی 2021 00:37

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) کند ھ کوٹ میں دس سالہ کائنات میرانی کو دس سالہ ماموںزاد سے کاروکاری کاالزام سسر اور شوہر نے دے دیا۔

(جاری ہے)

وجہ خرچہ مانگنے پر پیش آئی کندھ کوٹ کی غریب آباد کی مکین مسمات سہجاں میرانی نے اپنے بچوں کے ہمرامیڈیانمائندگان کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ میراشوہر محمد خان میرانی گزشتہ نوماہ سے دبئی میں کام کرتا ہے گھرکا چرخہ چلانے کیلئے میں نے خرچہ مانگاتو اس نے مجھ پر کاروکاری کی تھمت لگائی اب اس نے میر ی دس سالہ بیٹی کائنات جوچھٹی جماعت کی طالبہ ہے پر میرے بھتیجے مظہرعلی میرانی جوکائنات کا ماموں زاد ہے پر کاروکاری کا الزام لگای ہے اسکاکہناتھا کے اسکی شکایت حدود کے تھانہ پر ی مگر تدارک نہ ہوامیرے دیوراور میرے سسرسمیت دیگر جان کے دشمن بن گئے ہیں انصاف کیاجائے دوسری جانب مظہر علی نے میڈیا نمائندگان کے سامنے بیان دیا ہے کہ میرے اوپر الزام بے بنیاد ہیں ایس ایس پی نوٹس لے ۔