معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے گورنمنٹ کالج کوٹ سلطان لیہ میں بی ایس بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 14 جولائی 2021 12:59

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی  نے گورنمنٹ کالج ..
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،ماجد رندھاوا) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی  نے گورنمنٹ کالج کوٹ سلطان لیہ میں بی ایس بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا  سید رفاقت علی گیلانی  کا کالج پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جملہ پروفیسر صاحبان پرنسپل ادارہ ھذاء نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔  اور کوٹ سلطان گورنمنٹ کالج کے لیے بی ایس کلاسز دینے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

  سید رفاقت علی گیلانی  نے اپنے خطاب میں کوٹ سلطان گورنمنٹ کالج میں بی ایس کلاسز کی اہمیت اور ان کی اپنی تعلیم سے محبت بارے بیان کیا۔ سید رفاقت علی گیلانی  کی اس کاوش پر ادارہ ھذاء میں ایک یادگار گارڈن جو کہ ان کے والد گرامی  سید سعادت علی شاہ گیلانی  کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ سید رفاقت علی گیلانی صاحب نے گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔
کالج سٹاف اور طلباء نے فروغ تعلیم کے لیے کاوش پر شکریہ ادا کیا۔