تھر انسٹیٹیوٹ آ ف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی تھرپارکر بہتر ماحول میں تعلیمی سہولیات فراہم کررہا ہے، ڈاکٹر مختیار علی

بدھ 14 جولائی 2021 19:21

تھرپارکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2021ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کانسل کے کنوینر ڈاکٹر مختیار علی انڑ نے تھر انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کر کے فیکلٹی ممبرز اور ایڈمنسٹریشن کے افسران سے میٹنگ کر کے انسٹیٹیوٹ میں فراہم ہونے والے تعلیمی معیار اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

کنوینر ڈاکٹر مختیار علی انڑ کی جانب سے تھر انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالاجی کے مختلف برانچوں جس میں کمپیوٹر لیب، کلاس روم، فزکس لیبارٹری ، ڈجیٹل لائبریری، آڈیٹوریم ہال، ایڈمنسٹریشن بلاک اور اکیڈمک برانچوں کا تفصیلی دورہ کرکے طلبہ کو فراہم ہونے سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مختیار علی انڑ نے کہا کہ دورہ کرنے کا مقصد تھر انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالاجی میں فراہم ہونے والے تعلیمی معیار اور سہولیات کا جائزہ لینا ہے تاکہ نہ صرف اس ادارے کو مزید بہتر بنا کر بہترین تعلیمی اداروں میں شامل کروایا جا سکے بلکہ جدید تعلیمی اصولوں کے مطابق طلبہ کو تیار کرنا ہے تاکہ وہ مقابلے کے میدان میں جا کر نہ صرف تھر بلکہ صوبہ سندھ بلکہ پورے ملک کا نام روشن کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تھر انسٹیٹیوٹ آ ف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی تھرپارکر اس وقت بہتر ماحول میں طلبہ کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مطلوبہ سہولیات فراہم کر رہا ہے اور کہا کہ بہت جلد یہ ادارہ بھی بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں شامل ہو جائیگا۔ \378