اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ ،دو روز میں ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھائی گئی

کنونشن میں 31 جولائی کو ملک گیر ہونے والی ہڑتال ، گجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی، چیرمین عرفان کھوکھر

جمعہ 16 جولائی 2021 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ ،دو روز میں ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھائی گئی ۔

(جاری ہے)

اوگرا نے جولائی 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 پی کلو مقرر کی تھی،ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے اضافہ کیا گیا ہے،مذکورہ اضاف کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت 170 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2000 ، کمرشل سلنڈ 7715 روپے پر پہنچ گیا،بلاجواز اضافہ کیخلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے 18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا ۔

چیئر مین عرفان کھوکھر نے کہاکہ کنونشن میں 31 جولائی کو ملک گیر ہونے والی ہڑتال ، گجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی، کنونشن کے اختتام پر ایک بجے پریس کانفرنس اور لاہور میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور غیرمعیاری سلنڈرو کے خلاف روڈ مارچ کیا جائے گا۔