رپبلک آف ہنگری کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

جمعہ 16 جولائی 2021 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) رپبلک آف ہنگری کے سفیر نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ہنگری سفیر بلا فزیکاس نے کہاکہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت قابل تعریف ہے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے بتایاکہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور زیربحث آئے۔

متعلقہ عنوان :