ّکوئٹہ ،عوامی نیشنل پارٹی پشتون خواوطن کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت ہے ،مابت کاکا

جمعہ 16 جولائی 2021 22:45

2کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون خواوطن کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت ہے 1921سے شروع کردہ سفر جو انجمن اصلاح الافاغنہ خدائی خدمت گار تحریک سے شروع ہوکر آج2021کوعوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں سو سال پورراکرہاہے اس پرخارراستے میں شہادتیں ٹارگٹ کلنگ اغوا جلاوطنی جیسے اذیتیں اور مصیبتیں کارکنوں سے لیکر قیادت تک نے تو برداشت کئے لیکن قوم وطن کی ننگ و ناموس پر پر کبھی آنچ آنے نہیں دیادیرینہ حل طلب ایشوز کو اجاگر کرتے ہوئیپشتون اولس کا پارٹی پر اعتماد روزروشن کی طرح عیاں ہو چکامشکلات اوررکاوٹوں کے باوجود فکر باچاخان عوامی نیشنل پارٹی کی وسیع النظر قوم دوست وطن دوست سیاست پشتون خواوطن کی ضرورت بن چکاانہوں نے کہا کہ آج بھی پارٹی کے ذمہ داررکن مرکزی کمیٹی ملک عبیداللہ کاسی کواغوا ہوئے تین ہفتے گزر گئے لیکن تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکاجس کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے ہیدریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی ملک عبیداللہ کاسی کے اغوا کے خلاف کچلاک کتیر کے مقام پراحتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما قبائلی عمائدین سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے آکرملک عبید اللہ کاسی کے بھائی ملک یونس کاسی بیٹے ملک سنگین کاسی عوامی نیشنل پارٹی علاقائی قبائلی جرگہ کے اراکین سے یکجہتی وہمدردی کااظہار کیا اس موقع پر کہا گیا کہ اغوا جیسی ناسور کی بیخ کنی کیلئے حکومت وقت کوٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ آئندہ کوئی اس قابل گرفت جرم کا جرات نہ کرسکے عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے یادرہے کہ ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون شام کے وقت ان کے کلی کتیر کچلاک سے نامعلوم افراد اغوا کرلے گئے جس کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکاہی