گورنر سندھ کراچی ،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سیہون میں عید منائیںگے

سابق صدر آصف علی زرداری عید الاضحی کی نماز بلاول ہاؤس میں ادا کریں گے

منگل 20 جولائی 2021 16:47

گورنر سندھ کراچی ،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سیہون میں عید منائیںگے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل عید الاضحی کی نماز کراچی میں جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ عیدالاضحی کی نماز سیہون شریف میں ادا کریں گے۔سابق صدر آصف زرداری عید الاضحی کی نماز بلاول ہاؤس میں ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کے صوبائی وزراء وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر شاہ عید نماز سکھر میں ،صدر پیپلز پارٹی سندھ و صوبائی مشیر نثارکھوڑو عید نماز لاڑکانہ میں،وزیر آئی ٹی تیمور تالپور عید نماز عمر کوٹ میں،ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب عید الاضحی کی نمازسلطان مسجد کراچی میں صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شبیر بجارانی عید نماز کرم پورکشمور میں ،وزیرتعلیم سعید غنی عید نماز چنیسر گوٹھ کراچی میں ادا کریں گے۔