امریکا کا افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

طالبان ٹھکانوں پر فضائی حملہ افغان فورسز کی حمایت میں کیا گیا‘امریکی محکمہ دفاع

جمعہ 23 جولائی 2021 10:45

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) امریکا کی جانب سے رات گئے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ طالبان ٹھکانوں پر فضائی حملہ افغان فورسز کی حمایت میں کیا گیا۔ترجمان پینٹاگون کے مطابق فضائی حملوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔پریس سیکرٹری امریکی محکمہ دفاع جان کربی کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی حمایت میں طالبان پر حملے جاری رکھیں گے، سینٹ کام کے سربراہ جنرل کینتھ مک کنزی حملوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔