پاک فضائیہ کے سربراہ کا سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 23 جولائی 2021 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بدھ کے روز سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کی طرف سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی بخشش فرمائیاور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔