ایل سلواڈور، منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات پر سابق صدر سانچیز کیرن اور 9 اعلی عہدیداروں کی گرفتاری کے احکامات

جمعہ 23 جولائی 2021 16:30

سان سلواڈور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2021ء) وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے اٹارنی جنرل کے دفتر نیمنی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات پر سابق صدر سانچیز کیرن اور9 اعلی عہدیداروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق سانچیز کیرن 2009 سے 2014 تک نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے جس کے بعد وہ 2014 سے 2019 تک ملک کے صدر بنے ۔

اٹارنی جنرل کے دفتر نے بڑے پیمانے پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے گذشتہ روزسابق صدر اور 9 اعلی عہدیداروں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

دفتر نے کہا کہ سابق صدر سانچیز کیرن ملک میں نہیں ہیں لیکن 2009 میں اس وقت کے صدر موریکیو فیونس کی انتظامیہ کے 5 اعلی عہدیداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اٹرنی جنرل روڈولفو ڈیلگاڈو نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ سانچیز کیرن کا پتہ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے بین الاقوامی مدد حاصل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر سانچیز کیرن ، صحت، فنانس، لیبر، زراعت، اور ماحولیات کی وزارتوں کے سربراہان سمیت دیگر عہدیدار سرکاری فنڈز کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ، غبن کے الزمات پر مطلوب ہیں اور انہوں نے ملک میں 35 کروڑ ڈالر سے زائد کا غبن کیا ۔

متعلقہ عنوان :