داسو واقعہ میں مرنے والے 9 چینی انجینئرز کی میتیں چین روانہ

جمعہ 23 جولائی 2021 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) داسو واقعہ میں مرنے والے 9 چینی انجینئرز کی میتیں چین روانہ کردی گئیں۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور چینی سفیرنونگ رونگ نے میتیں اسلام آباد ائیرپورٹ سے روانہ کیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 14 جولائی کو اپرکوہستان میں پیش آنے والے واقعے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔